یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں اطالوی فٹ بال کلب جووینٹس نے موناکو کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اٹلی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، پہلے ہاف کے تینتیس ویں منٹ میں جووینٹس کے ماریو منزوکیچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی, چوالیس ویں منٹ میں ڈینی ایلویز نے گول کرکے جووینٹس کی برتری دو صفر کردی, میچ کے دوسرے ہاف کے انہترویں منٹ میں موناکو کے کیلیان میپی نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کم کی تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر جیت دو ایک سے جووینٹس کے نام رہی, ایونٹ کے فائنل میں جووینٹس کا مقابلہ سپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ یا ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا