نورین لغاری دہشت گرد نہیں تھی دہشت گرد بننے جا رہی تھی، اسے اصلاح کا موقع ملنا چاہیے,میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ کے دوران سوال کے جواب میں بتایا کہ نورین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔۔ وہ دہشت گرد نہیں تھی۔۔ تاہم برین واشنگ کے ذریعے اسے دہشت گرد بنایا جا رہا تھا۔۔۔ نورین لغاری کو بروقت بچایا گیا، اسے اصلاح کا موقع ملنا چاہیے۔۔۔ ہم بہت سے بچوں کو کردار سازی کے بعد قومی دھارے میں لائے ہیں, احسان اللہ احسان کے انٹرویو پر ان کا کہنا تھا کہ اسے میڈیا پر لا کر ہیرو نہیں بنایا گیا۔۔ اس کا مقصد دہشت گردی میں ملوث قوتوں کو سامنے لانا تھا