پاکستان مشکل دور سے گزر کر اچھے دور کی طرف جا رہا ہے, دشمن طاقتیں حالات خراب کرنے کی آخری سازشیں کر رہی ہیں,میجر جنرل آصف غفور
میجر جنرل آصف غفور نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے حالات سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔ ہم مشکل دور سے گزر کر اچھے دور کی جانب جا رہے ہیں۔۔ ہم نے دس بارہ سال میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اسے مستحکم کرنا ہے۔۔ پاکستان کی دشمن طاقتیں حالات خراب کرنے کی آخری کوششیں کر رہی ہیں۔۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ یوں سمجھ لیجیے کہ ہم ٹی ٹونٹی میچ کھیل رہے ہیں۔۔ سترویں اوور میں ہیں اور میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔۔ ہم جیت کے جذبے سے کھیل رہے ہیں اور انشاءاللہ جیتیں گے۔۔ اس موقع پر ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے سترہ اوور کی محنت پر پانی پھر جائے