سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جےآئی ٹی کو نہیں مانتے، پیپلزپارٹی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ کھڑی ہے,اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

پارلمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخورشید شاہ کاکہناتھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر اصل ذمے دار کو سامنے لانا ہوگا،مشاورت پھر میٹنگ پہ میٹنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، حکومت اس مسئلے پر عوام کو اعتماد میں لے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس صورت حال میں ایوان میں آنا چاہیے تھا،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے،،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اداروں میں الجھاؤ کے خلاف ہے،ٹوئٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کے تاثر کو رد کیا، پی پی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے،خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ صورتحال خراب ہے،مردم شماری کی ٹیموں پرحملہ کیا گیا، حکومت نے کیا ایکشن لیا کچھ پتہ نہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہی سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہوگی