پاکستان جس تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے آئندہ چند برسوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں مدت پوری کرنے کا حق ہے,وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نواز شریف موٹر وے ایم تھری کی تعمیر کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ملک میں ہر جگہ منصوبنے بن رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنے بڑے پیمانے پر سڑکیں، موٹر ویز، ہائی ویز نہیں بنائے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جلد موٹر ویز بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے خود تو کوئی منصوبہ نہیں بنایا البتہ ملک میں دہشت گردی ضرور پروان چڑھی لیکن ہم نے دہشتگردی کو روکا اور آج کراچی میں دوبارہ سے تجارتی رونقیں بحال ہونا شروع گئی ہیں،سیاسی مخالفین خود تو کچھ نہیں بنا رہے، ہمیں تو کام کرنے دیں،ہماری حکومت عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، مدت پوری کرنے کا حق ہے،وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تبدیلی لے کر آئے ہیں، یہ اکیسویں صدی کا پاکستان ہے، ترقی کے منصوبوں سےغریبوں اورنوجوانوں کا فائدہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی