15 سال بعد سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کرلی

ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کرلی، مہاتیرمحمد کی پندرہ سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے ایک سو پندرہ نشستیں حاصل کیں، حکومت بنانے کے لئے ایک سو بارہ نشستیں درکار ہوتی ہیں۔حریف جماعت باریسن نیشنل نے اناسی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔انتخابات میں جیت کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج تاریخی فتح حاصل کی ہے، انتقامی سیاست کا روادار نہیں قانون کی بحالی چاہتا ہوں،وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی جماعت کے درمیان مقابلے تھا۔
ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں چودہ اعشاریہ نو ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔