امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کی ملاقات میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی
امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کی ملاقات میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی،، شمالی کوریا نے تین امریکی قیدیوں کو رہا کرکے مائیک پومپیو کے حوالے کردیا،، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس وقت شمالی کوریا میں موجود ہیں اور صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے معاملات طے کر رہے ہیں،، امریکی صدر نے اپنے پیغام میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا،، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا سے رہائی پانے والے تینوں امریکی شہری خصوصی سفارتی جہاز میں واپس اپنے وطن پہنچ رہے ہیں،، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود تینوں افراد کا اینڈریو ایئر فورس بیس پر استقبال کریں گے