زور آزمائی اور پھرتی کے کھیل نے لاہور میں رنگ جما رکھے ہیں
زور آزمائی اور پھرتی کے کھیل نے لاہور میں رنگ جما رکھے ہیں۔ سپر کبڈی لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ پہلا سیمی فائنل فیصل آباد شیردلز اور ساہیوال بلز کے درمیان ہوا جس میں سخت مقابلے کے بعد فیصل آباد شیر دلز نے ساہیوال بلز کو 24 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے زمین بوس کر دیا ۔دوسرا سیمی فائنل کشمیر جانباز اور گجرات وارئیرز کے درمیان ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے نے شائقین کو دم بخود کیے رکھا۔ دونوں ٹیموں کے حامیوں نے اپنے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔سخت مقابلے کے بعد مقابلہ گجرات وارئیرز کے نام رہا جس نے 28 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے میدان مار لیا۔ فاتح ٹیموں کے کھلاڑی وننگ ٹرافی اٹھانے کے لیے بے چین ہیں ۔پہلی سپر کبڈی لیگ کا فاتح کون ہو گا؟ گجرات وارئیرز جیتے گی یا فیصل آباد شیر دلز ٹائٹل اپنے نام کرے گی فیصلہ آج ہو گا۔کیمرہ مین ملک اشرف کے ساتھ میاں آصف علی وقت نیوزلاہور