ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور فلم تھرٹین ریزن وائے سیزن ٹو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
ایک نوجوان کلے جینسن سکول سے اپنے گھر واپس آتا ہے جہاں اسے ایک بکس ملتا ہے جس کے تھیلے پر اس کا نام لکھا ہوتا ہے، بکس کے اندر سے اسے ہم جماعت کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ٹیپ ملتی ہے جو دو ہفتے قبل ہی خود کشی کرلیتی ہے،،، ٹیپ کے اندر نوجوان کی ہم جماعت ایک آڈیو ڈائری کے ذریعے تیرہ وجوہات بتاتی ہے جس پر اس نے خود کشی کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔فلم کی کاسٹ میں نائنا چیک،مائیکل سڈلر،،کیزی ہینڈری،، ویلیم بی باربر،، الیگزینڈر اور ڈائلن مینیٹی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، سپنس اور ڈرامہ سے بھرپور اٹھارہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔