برطانیہ فرانس یا جرمنی پر بھروسہ نہیں، ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے: آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کر کے ’غلطی‘ کر دی ہے۔ پہلے دن سے کہا تھا کہ امریکا پر بھروسہ نہ کریں،، انھوں نے ایرانی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاہدے کو جاری رکھنے کے لیےبرطانیہ، فرانس یا جرمنی سے ضمانت لینے کی ضرورت ہے۔ معاہدے کے نتائج سے پہلے حقیقی ضمانت لیں اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ممالک بھی وہی کریں گے جو امریکا نے کیا۔ انھوں نے عالمی رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ’ان کے الفاظ کی کوئی وقعت نہیں ہے۔‘ آج ایک بات کرتے ہیں اور کل دوسری۔ انھیں شرم نہیں آتی۔، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبرادار کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو ’شدید نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2015 میں ہونے والا یہ جوہری معاہدہ ایران اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس سمیت جرمنی کے درمیان ہوا تھا۔