شام پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے اسرائیلی پوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں پر کئی راکٹ برسا دیے

ایران نے شام میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ داغ دئیے۔ ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی القدس کور نے بعث پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے جس سے تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا۔ دونوں جانب سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے شام میں القنطیرہ اور جنوبی دمشق میں ایرانی پوزیشن کو نشانہ بنایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے معاہدہ بنیادی طور پر ناقص تھا۔ اس لیے امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہے۔