نواز شریف کو جیل بھیجا گیا تو ان کی بیٹی جدوجہد کرے گی، ہم ساتھ دیں گے:محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ میں بدترین دور سے گزر رہا ہے، ہمارے ملک میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں اس سے پہلے ایسا نہیں ہوا تھا، یہ ملک ہمارا اور رضاکارانہ فیڈریشن ہے، ہم سب نے مل کر اس ملک کو چلانا ہے، محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دو نمبر لوگوں کے ذریعے پاکستان کو چلانے کی کوشش مت کریں، آپ نواز شریف کو جیل بھیجیں گے، اسکی بیٹی جدوجہد کرے گی، اس جدوجہد میں میں ان کا ساتھ دیں گے، اگر پنجاب کا ردعمل آیا تو آپ کیا کریں گے، اب بھی کہتے ہیں کہ معاملات کو بگڑنے سے پہلے بچائیں، آج پاکستان 70 کی دہائی سے زیادہ کمزور ہے،،، ہمیں توبہ کرنا ہوگی اور آئین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا،، انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں بیٹھ گیا ہے، ہم نے جو ریوڑیاں دنیا کو بیچی، اس حوالے سے ایران اور شمالی کوریا نے گواہی دی ،،، ٹرمپ دنیا کا طاقتور ترین شخص ہے، وہ پاگل نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں امریکہ، اسرائیل، سعودیہ ایران کے خلاف ہونگے،، ایران ہمارا پڑوسی اور سعودیہ کو ہم ناراض نہیں کرسکتے، ایسی صورتحال میں ہم نے آئین کے تحت عمل درآمد نہ کیا تو ہر طرف انارکی ہوگی، ہمیں افغانستان کے عدم استحکام سے بھی خود کو دور رکھنا ہوگا۔