ہم نے معاشرے کو برا نہیں کہنا بلکہ ان کو برا کہنا ہے جنہوں نے آمر کا ساتھ دیا: ریٹائرڈ صفدر

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے، ہم نے جمہوریت کی بقا کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ماضی میں لیڈروں کو جوتے مارے گئے، بے نظیر بھٹو کو گولیاں مار دی گئیں، کیا ہمارا یہی مستقبل ہے، اپوزیشن لیڈر نے بڑی جرات سے بات کی، بے نظیر بھٹو جمہوریت کی راہ پر تھی، عوام کی بقا کے لئے جنگ لڑ رہی تھی، ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے مل پاکستان چلانا ہے، ہم عدالتوں میں یقین رکھتے ہیں، پرویز مشرف نے دومرتبہ آئین توڑا، انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ہمارا ملک نازک مراحل سے گزر رہا ہے، ہم نے معاشرے کو برا نہیں کہنا بلکہ ان کو برا کہنا ہے جنہوں نے آمر کا ساتھ دیا، خلائی مخلوق سے نظام کو باہر نکالیں، تمام اداروں کو چاہیے پارلیمان کا احترام کریں۔