پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کے با اثر ترین افراد کی فہرست میں شامل
امریکی جریدے کی فہرست میں دنیا بھر کے تمام ممالک سے بااثر ترین افراد کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں صدور، سی ای اوز،اعلیٰ حکام، کھلاڑی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں،سالانہ فہرست میں مجموعی طور پر پچہتر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں پندرہ شخصیات نے پہلی مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس فہرست میں اڑسٹھ ویں نمبر پر جگہ بنائی جس کی اہم وجہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینا ہے، فہرست میں پہلے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ، دوسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور تیسرے نمبر پر امریکی صدر ٹرمپ ہیں،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے