کرپشن کومزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔احتساب کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہوتا رہے گا، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن فری پاکستان نیب کا نعرہ ہے۔قومی ادارے کا نوٹس دعوت نامہ نہیں ہوتا،نوٹس آپ کی عزت کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے دیا جاتا ہے،،انھوں نے کہا کہ کرپشن کومزید برداشت نہیں کیا جائے گا،،احتساب کرنا قوم کے مفاد میں ہے،،احتساب کرنا جرم ہے تویہ جرم ہوتا رہے گا،،چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔بدعنوان عناصرکے خلاف الیکشن سے پہلے اورالیکشن کے بعد کاروائی جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے اورنیب کا ہرقدم قانون کے مطابق ملک و قوم کے مفاد اورکرپشن کے ناسور کوختم کرنے کے لئے اٹھایا جاتا ہے,چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک چوراسی ارب ڈالرکا مقروض ہے،یہ رقم کہاں خرچ ہوئی جاننا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ مضاربہ،مشاربہ،حج اورہاوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے نیب تمام تروسائل بروئے کارلائے گا