سیکیورٹی اداروں نے ملتان کو بڑی تباہی سے بچا لیا, دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملتان کے ناگانا چوک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کی اور دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،مبینہ دہشت گرد شاہد عرفان اور ارشد جمال ملتان میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،،دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ،لٹریچر اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی نے مبینہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے