سوڈان:حزب اختلاف کا فوجی کونسل پر سویلین کو اختیارات منتقلی میں تاخیر کا الزام
سوڈان میں حزب اختلاف کے رہنماوں نے فوجی کونسل پر اختیارات سویلین کو منتقل کرنے میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق فریقین میں کئی اہم شرائط پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ فوجی رہنماوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اختلاف کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو وہ چھ ماہ کے اندر انتخابات کرادیں گے۔