آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈںگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی اوپنر ناہیدہ خان اور سدرہ امین نے 50 رنز کا آغاز فراہم کیا، ناہیدہ 37 اور سدرا 25 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔ ابتدائی وکٹیں گرتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پاکستان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آخری 5 وکٹیں صرف ایک رن پر گریں۔ جنوبی افریقا نے معمولی ہدف کے تعاقب میں شاندار آغاز کیا، 148 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر 37 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی، فیصلہ کن مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا