بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمین بنا دیا گیا ہے، مراد سیعد
مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوکو حادثاتی چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی اور بلاول بھٹو کو ایک ہی اکاونٹ سے پیسہ گیا۔ لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی نے بات کی،جواب کا موقع آیا تو سنتے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوکو حادثاتی چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت نہ ملنے اور مراد سعید کو مائک دیئے جانے پر نون لیگ نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا