پاکستان،برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری امور کا جائزہ

یورپی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے پاکستانی برادری کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا سے ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے خطے کی سلامتی کی صورتحال اور جون 2018ء کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی رپورٹ کے حوالے سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال، اسلامی تعاون تنظیم کے حقائق کا پتہ لگانے والے مشنوں اور کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ اور دوسری دستاویزات کا جائزہ بھی لیا۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے باہمی اقتصادی تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لئے دورئہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔