لندن:مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص کا حملہ ناکام
لندن کی ایک مسجد میں لوگوں نے نماز تراویح کے دوران ایک مسلح شخص کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔سیون کنگز مسجد میں گولی کی آواز سنے جانے کے بعد مسلح پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔