ریچھ نے کیسے دیو قامت ہرن کا شکار کیا؟۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

خون خوار درندوں کے ہاتھوں جنگلی جانوروں کے شکار کی ان گنت ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر ایک حالیہ فوٹیج، جس میں ریچھ کو دیو قامت ہرن کا شکار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، نے پذیرائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ زرائع کے مطابق یہ واقعہ سویڈن کے ایک جنگلی علاقے میں پیش آیا جب ایک ریچھ نے موظ نسل کے بھاری جسامت والے ہرن پرحملہ کرکے اس کی چیر پھاڑ شروع کردی۔ یہ منظر ایک مقامی شہری مائیکل ویکسٹروم اور اس کی اہلیہ نے اپنی گاڑی سے گذرتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے اس کی فوٹیج بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔ میکائیل ویکسٹروم نے ایک مقامی اخبار'ایٹون پلاڈٹ' کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار پر جنگ کے قریب سے گذر رہا تھا کہ اس دوران اس کی نظر ایک ریچھ پر پڑی جو ہرن کا شکار کر رہا تھا۔ ریچھ، ہرن کو گھسیٹ کر جنگل کی طرف لے جا رہا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ ایک حیران کن منظر تھا۔ ریچھ کی دیو قامت ہرن کو گھیسٹ کر جنگل کی طرف لے جانے کی کوشش اور اس پر اپنے خونی دانتوں سے حملے بہت درد ناک تھے مگر وہ شکار ہونے والے جانور کی کوئی مدد اس لیے نہیں کر سکے کیونکہ ایسی کوشش میں انہیں بھی جان کاخطرہ تھا۔ ویکسٹروم کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کی ویڈیو نہ بھی بناتے تب بھی ریچھ نے ہرن کا شکار کرنا تھا کیونکہ یہ قانون قدرت ہے۔ خیال رہے کہ 'ایل الموضوظ' نسل کے بھاری بھرکم، بڑے منہ، طویل قد والے ہرن زیادہ تر گھنے جنگلوں میں رہتے ہیں۔ الموضوظ کے نر کو اپنی جسامت کے اعتبار سے بڑے جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایسے جانور زیادہ تر شمالی یورپی ملکوں اور شمالی امریکا اور ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ ایسا جانور زیادہ تر شیر اور ریچھ جیسے خون خوار دردنوں کا شکار بنتا ہے۔ ریوڑ کی شکل میں رہنے کے بجائے یہ زیادہ تر تنہا رہتا ہے۔