عید کے بعد وزیراعظم کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔ منظور وسان کی پیشن گوئی
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی جب کہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنیکی سازش ہے، عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی، عمران خان پرآئی ایم ایف کاکنٹرول ہوگیا ہے۔منظوروسان کا کہنا تھا نوازشریف کی جگہ مریم نوازالیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔