اسلام آباد ائیرپورٹ پر 2چینی اور 3 پاکستانی لڑکیاں گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو چینی اور 3 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ پانچوں افراد کو تحقیقات کے لئے سیل منتقل کردیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق 2 چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیاں خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے بیرون ملک جارہی تھیں۔ چینی شہری سے مبینہ شادی کرنے والی تیسری لڑکی خاوند کے بغیر ہی ائیرپورٹ پہنچی۔