چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ٹرمپ کا اظہار عدم تشویش
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کا خواہاں ہے اور اس سمجھوتے کی ناکامی تشویش کا باعث نہیں ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کی شکست پر اپنی خوشی کی وجہ، چینی اشیاءاور مصنوعات پر عائد کی جانے والی ڈیوٹی کے تحت اربوں ڈالر کی آمدنی بتائی ہے۔ٹرمپ نے چین کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی بنا پر چھے مئی کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن، چینی اشیا اور مصنوعات پر ڈیوٹی میں اضافہ کرے گا۔دوسری جانب چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن، ایک ایسے سمجھوتے پر اتفاق کر لیں گے جو دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا۔