خیبرپختونخواہ، کرونا سے ہونے والی اموات 245 تک پہنچ گئیں
پشاور: خیبرپختونخواہ میں کرونا سے مزید 11 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 245 تک پہنچ گئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے جبکہ اس دوران 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 245 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 4 ہزار 669 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 1126 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔