حکومت پاکستان کے لوگو کے بارے میں اپنے آئیڈیاز بھجوائیں: چوہدری فواد حسین
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے گرافک ڈیزائنرز سے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے لوگو کے بارے میں اپنے آئیڈیاز بھجوائیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ حکومت پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کے پودے کی تصویر کی جگہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے آئیکون ہونے چاہئیں۔ گرافک ڈیزائنر مجھے اپنے آئیڈیاز بھیجیں