عیدسے پہلے سبزی،مرغی اوردیگراشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
عید الفطر سے قبل پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مہنگائی نے شہریو ں کے اوسان خطا کر دیئے ہیں جبکہ مرغی فی کلو 296روپے تک جا پہنچی ہے ۔اسی طرح پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ کیاگیا ہے ۔دودھ،دہی ،پنیر بھی مہنگا کر دیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی لہر نے تو شہریوں کی کمرتوڑکررکھ دی ہے اورمرغی کی قیمت میںایک دن میں میں مزید 3 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدزندہ مرغی کی قیمت 296 روپے کلوہوگئی ہے۔پھل عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔ سیب 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگاہے۔کیلا فی درجن 220 روپے تک پہنچ گیاہے جبکہ اسٹابری بھی 200 سے کم دستیاب نہیں۔شہری کہتے ہیں کہ جس چیز کاریٹ پوچھیں ہوش اڑ جاتے ہیں۔اتنی مہنگائی میں غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کے قابل بھی نہیں رہا۔عید سے مہنگائی پہلی بار نہیں ہورہی ۔انتظامیہ ہربار کی طرح اس بار بھی دعوے کرنے کے بجائے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔