بھارت کا ظلم اور دہشتگردی کشمیریوں جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتا۔ سردار مسعود خان
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی نے بھارت کی غلامی کو قبول کرنے کی بجائے جو راستہ اختیار کیا اس میں وہ کامیاب ہوگے۔ بھارت کے لیے نوشتہ دیورا ہے کہ وہ کشمیر سے نکل جائے کشمیر کا بچہ بچہ تحریک آزادی سے وابستہ ہے۔ بھارت کا ظلم اور دہشتگردی کشمیریوں جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتا۔ شہید اشرف صحرائی نے شہادت کا نذرانہ پیش کر کے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا غاصباہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا ۔ کشمیریوں نے جو راستہ اختیار کیا کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے ان کی قربانیوں رنگ لائیں گی بھارت کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ مذاکرات اور آمن کا راستہ اختیار کرئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی زیر صدارت منعقدہ تعزیتی سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی، حریت رہنما الطاف بٹ، کشمیر تحریک خواتین کی جنرل سکریٹری شمیم شال، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے صدر محمود شریف نے شہید محمد اشرف صحرائی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات اور شہادت کا نذرانہ پیش کرنے پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کشمیری کی قربانیوں اور کوششوں فراموش نہیں کر سکتے کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف پر مبنی ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں اشرف صحرائی کی شہادت سے کشمیریوں کے اند جذبہ آزادی کو مذید تقویت ملے گی جن قوموں کی لیڈرشپ جیلوں میں بند رہنے اور جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے تیار ہو انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جیل میں قید میں کشمیری قیادت کو جس طرح نشانہ بنا رکھا ہے انسانی حقوق اور عالمی امن کے علمبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے خطے کا امن مسلہ کشمیر سے وابستہ ہیں کشمیر آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں تعزیتی ویبنار کی میزبانی کے فرائض حلاقہ احباب جمعیت برطانیہ کے ناظم سید چوہدری نے انجام دیے۔