گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سےہٹا دیا گیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب کو عہدےسےہٹایا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق گورنرپنجاب کو ہٹائےجانے کے بعد ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے