مصری فوج پر داعش کا حملہ، 11 فوجی جاں بحق

قاہرہ: داعش نے دہشت گردانہ حملے میں مصر کے 11 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سرحد سے متصل مصری علاقے سینا میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے فوجیوں پر گھاٹ لگاکر حملہ کیا گیا۔حملہ اتنا شدید تھا کہ 11 مصری فوجی موقع پر ہی ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔مصری فوج نے داعش کی حالیہ کارروائی کو سال کا سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوئے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور فورسز نے دہشت گردوں کو شمالی سینا کے علاقے میں محصور کردیا ہے۔