گوگل کا 11 مئی سے تمام کال ریکارڈر ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ
سرچ انجن گوگل نے 11 مئی سے تمام کال ریکارڈر ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوگل انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ صارفین کی بہتر رازداری کے لیے کیا ہے۔اس پابندی کے بعد سے ایپ ڈویلپرز کال ریکارڈنگ کی اے پی آئی تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ صارفین کے لیے اس فیچر کو بالکل ہی ختم کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اینڈروئیڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہاں اوپو، شیاومی، پوکو، ون پلس، ریئل می اور ویوو جیسے کچھ برانڈز ہیں جو اسے اپنی ڈیوائسز کے ان بلٹ فیچر کے طور پر پیش کرتے ہیں۔