حمزہ شہباز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔اجلاس میں متعلقہ حکام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں استحکام کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو لاہور میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔