وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور ریاستی اداروں کیخلاف عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔رپورٹس کے مطابق کابینہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔اجلاس کے ایجنڈے میں امن و امان کی صورت حال پر بھی بحث ہوگی۔