لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں جسٹس شاہد وحید نے شرکت کی۔تقریبِ حلف برداری میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر ججز بھی شریک تھے۔وائس چیرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان کے علاوہ صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔صدرلاہورہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگربھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سنگاپور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنی صاحبزادی کی ڈگری مکمل ہونے پرکانووکیشن میں شرکت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی سنگا پورسے 16 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔