پنجاب : شادی میں ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کا حکم
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے جبکہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، اس لیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی اورسفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو۔ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔