وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی راستہ اختیار کریں گے، عمر سرفراز چیمہ

برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےکہا ہےکہ جعلی حکومت غیر قانونی اقدام کر رہی ہے،وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وہ برطرفی کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے اپنے وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں،گورنر ہاؤس آنے یا نہ آنے کا فیصلہ وکلاء سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وہ میڈیا کو تمام معاملات سے بھی آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے ان کی برطرفی کا نوٹی فی کیشن بھی جار کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہو گئی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر کو انکے عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔ نئے گورنرکی تقرری تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔