عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت تعینات
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر عون چوہدری کو مشیر تعینات کیا ہے۔ عون چوہدری کی بطور مشیر اسپورٹس اور سیاحت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عون چوہدری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔ واضح رہے کہ عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔