عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ فوری طورپر فعال افراد پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو نوٹیفائی کر کے متحرک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر،فلور،گھی اورپولٹری ایسوسی ایشنز کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کر کے قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گھی،آٹے،چینی،چکن اوردیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ قابل عمل پلان کو جلد حتمی شکل دی جائے اور دکانوں پر اشیا کی فہرستیں نمایاں جگہوں پرآویزاں کی جائیں۔ ہمارا فوکس عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹے میں پرائس کنٹرول کے لیے مربوط پالیسی کو حتمی شکل دی جائے۔