مسجد میں گانے کی عکسبندی کا مقدمہ ، صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری
تفصیلات کے مطابق ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو بڑا ریلیف مل گیا ، ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں گانے کی عکسبندی کے دوران رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا ۔عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ۔