چولستان میں شدید گرمی کی لہر، 3 ہزار سے زائد تالاب خشک ہوگئے
صحرائے چولستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والی بھیڑیوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی۔چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مہرخالد احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 50 بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بھیڑیں ہیٹ اسٹروک اور کڑوا پانی پینے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں جبکہ چولستان میں 3 ہزار سے زائد تالاب خشک ہو چکے ہیں۔