شہباز شریف میر جعفر، 20 کے بعد کال دوں گا، ایک ہی مطالبہ الیکشن کراؤ: عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو میر جعفر قرار دے دیا۔جہلم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، تم اور تمھارا بیٹا تیار ہو جاؤ میں آ رہا ہوں۔ سندھ کی عوام کو تم سے آزاد کرانے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آصف زرداری نے لانچوں کے ذریعے لوٹا ہوا پیسہ باہر بھیجا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان لوگوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا جب میں حکومت سے باہر آؤں گا تو بہت خطرناک ہو جاوں گا۔ وہاں آفس میں بیٹھ بیٹھ کر میرا وزن بھی بڑھ گیا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے جعلی خبروں کے ذریعے پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی،پشاور،لاہور اور جہلم میں سب سے بڑے جلسے کیے، چوروں کی جماعتیں مل بھی جائیں یہ مینار پاکستان میں جلسی بھی نہیں کرسکتے۔