پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سینئر لیڈر شپ کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آج سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں موجود بائیو میٹرک کے دفتر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا۔