عمران خان کو رات گئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ 11 میں منتقل کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رات گئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ 11 میں منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس لائن کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے پولیس لائن کو سب جیل کا درجہ دیا، عمران خان کو آج احتساب عدالت کے ججز کے سامنے پیش کیا جائے گا۔توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق پوچھا جائے گا، عمران خان سے پولیس لائن کے گیسٹ ہاؤس میں تفتیش کی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر کی سربراہی میں ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔یاد رہے کہ عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔