عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاﺅگھیراﺅ کی ترغیب دیتے رہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کے ردعمل پر بیان دیتے ہوئے وفاقی اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، وہ نیب کو مطلوب تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان نے جواب داخل کرنا تھا، انہیں نیب کی جانب سے کم از کم 15 نوٹسز بھیجے گئے تھے، نیب اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل پورے ملک نے دیکھا، کل پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاﺅ گھیراﺅ کی ترغیب دیتے رہے، اور آج پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ کل جو ہوا ہم نے نہیں کیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ کل کیوں نہیں بولے تھے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں، کوئی سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی۔