احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، کنگ چارلس سوم کو ان کی تاجپوشی پر پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں، پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی، برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج تعیناتی کی منظوری دیدی