ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6بیلسٹک میزائل فائر کیے اور تمام میزائل ان کے اپنے علاقوں میں گرے، بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ہدف بنارہا ہے۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پہلے بھارت کی جانب سے آدم پور سے 6بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جن میں سے ایک میزائل آدم پور میں ہی گرگیا اور 5 امرتسر میں گرے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنی ہی آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنارہا ہے اور بھارتی پنجاب میں سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ہمدردیاں بھارت کی اندرونی سازش کا شکار اقلیتوں کے ساتھ ہیں، بھارت بدحواسی میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت اپنے ہی لوگوں پر میزائل فائل کرکے مزید جارحیت کا جواز چاہتا ہے اور وہ دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان میزائل فائر کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس اپنے دعوے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے، بھارت سکھوں کو نشانہ بناکر پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت نے 7اور 8مئی کی رات بھی امر تسر پر 3میزائل فائر کیے تھے۔
بھارت مذموم سازشیں: 6بیلسٹک میزائل فائر کیے، تمام میزائل ان کے اپنے علاقوں میں گرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر
May 10, 2025 | 08:16