وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ٹیلی فون پر گفتگو

May 10, 2025 | 18:50

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ٹیلی فون پر گفتگو خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو، وزیرِ اعظم نے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا. وزیراعظم کا بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر ایمل ولی خان اور عبدالعلیم خان کا اظہار تشکر رہنماؤں کا حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین ایمل ولی خان اور عبدالعلیم خان کا بھارت کو بھرپور جواب دینے پر پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام. وطن عزیر کے دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. رہنماؤں کی وزیرِ اعظم سے گفتگو

مزیدخبریں