آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی لسبیلا میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان پندرہ، لاہور اور فیصل آباد میں چودہ، پشاور گیارہ، اسلام آباد نو، مظفرآباد اور مری میں سات، کوئٹہ ایک، کراچی اور حیدرآباد میں اکیس، اور گلگت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔