وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں روزانہ چھ سو بچوں کی اموات ہوتی ہیں بارش نہیں ہوئی تو اس پر حکومت کچھ نہیں کر سکتی
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا پر تھر کی صورتحال پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں سندھ حکومت کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئیںانہوں نے کہا کہ تھر میں ریلیف کا کام بخوبی انجام دیا جا رہا ہےمتاثرہ علاقوں میں گندم کی ہزاروں بوریاں بھیجی گئی ہیںمیٹھے پانی کے لیے آر اوز پلانٹ لگائے گئے ہیں اگر علاقے میں بارش نہیں ہوئی تو اس پر حکومت کچھ نہیں کرسکتیایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ لندن میں پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہو رہا اور نہ حکومت میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے واقعات میں کمی ہوئی ہےدوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے چھ چھ سال تک حکومت کرنےکےبعدبھی ماضی کی حکومت کوالزام دیاجاتاہےکیا گندم کی بوریوں سے ریت نکلنا کسی آمر کی کارروائی ہےخواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ محکمہ خوراک اور حکومت میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔کسی بھی بچے کی موت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے